اطلاعات کے مطابق مذکورہ لڑکا اپنے دیگر ساتھیوں سمیت گرمی کی تپش سے بچنے کیلئے نالے میں نہانے گیا جہاں وہ گہرے پانے میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا۔
مہلوک کی شناخت راہل احمد فرزندہ نذیر احمد شیخ کے بطور ہوئی ہے۔
اگرچہ اس کو پانی سے نکال کر اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم وہ اس سے قبل ہی دم توڑ بیٹھا تھا۔
پولیس نے دیگر لوازمات پورے کرکے مہلوک لڑکے کی لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔