ETV Bharat / state

Meri Matai Mera Desh In Tral سیموہ میں میری ماٹی میرا دیش پروگرام کا اہتمام - tral pulwama latest news update

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کے سیموہ میں بی جے پی کی جانب سے میری مٹی میرا دیش مہم کے تحت پروگرام کا انعقاد کیا جس میں مقامی باشندوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

سیموہ میں میری ماٹی میرا دیش پروگرام کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 12:34 PM IST

سیموہ میں میری ماٹی میرا دیش پروگرام کا اہتمام

ترال: مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کے سیموہ میں بی جے پی کی جانب سے میری مٹی میرا دیش مہم کے تحت پروگرام کا انعقاد کیا جس میں مقامی باشندوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ اس موقعے پر ان کا کہنا تھا کہ روز بروز سینکڑوں لوگ اس مہم سے جڑتے جا رہے ہیں۔ پروگرام میں ضلع بی جے پی صدر پلوامہ محمد لطیف بھٹ کے ساتھ ساتھ ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ ترالی، مہیلا مورچہ کے ضلع صدر ڈی وی کور ، انچارج کانسچونسی ترال فاروق احمد اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ اس پروگرام کے لیے اکٹھے ہوئے لیڈران نے پروگرام کو ایک دل کو چھونے والا اقدام بتایا جس کا مقصد حب الوطنی اور وطن سے محبت کے گہرے احساس کو فروغ دینا تھا۔ ترال میں منعقد ہونے والی یہ تقریب ایک شاندار کامیابی تھی، کیونکہ حاضرین نے اپنے ملک کے لیے اپنی غیر متزلزل لگن کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Parliamentary Standing Committee ارکان پارلیمان کے وفد نے سرینگر میں پشمکار کا دورہ کیا

اس موقعے پر لیڈران نے عوامی وفود سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضلع صدر بی جے پی پلوامہ محمد لطیف بٹ نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی انتخابات کے لیے تیار ہے اور جب بھی انتخابات کا اعلان ہو گا پلوامہ ضلع میں بی جے پی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.