ETV Bharat / state

BJP Rally in Anantnag بی جے پی عوام دوست پارٹی ہے، صدیق خان - اننت ناگ کے لارنو شیخ پورہ کے دورے

اننت ناگ ضلع کے لارنو شیخ پورہ کے دورے پر آئے بی جے پی کے رینما محمد صدیق خان نے کہا کہ وادی میں بہت جلد تبدیلی آنے والی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی وادی میں عوام کے مفاد میں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بی جے پی کی حمایت کرنی چاہیے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی عوام دوست پارٹی ہے:صدیق خان

author img

By

Published : Jul 7, 2023, 5:59 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی عوام دوست پارٹی ہے:صدیق خان

اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے اننت ناگ کے لارنو شیخ پورہ کے دورے کے دوران بی جے پی کے رہنما محمد صدیق خان نے مقامی پارٹی کارکنان اور مقامی باشندوں سے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ بی جے پی کے سینیر لیڈر محمد صدیق خان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی غریب عام کے مفاد کے لئے کام کرتی ہے۔ آج تک غریب عوام کا استحصال کیا گیا تھا مگر بھارتیہ جنتا پارٹی غریب عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے میں پیش پیش رہتی ہے۔ پارٹی کا ہر کارکن عوام کو راحت اور بہتر سہولت پہنچانے کا کام کر رہا ہے۔

صدیق خان نے کہا کہ نریندر مودی نے کشمیر کو ایک نئی سمت کی جانب رواں دواں کیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ لارنو کے پسماندہ لوگوں کو سرکاری اراضی سے بے دخل نہیں کیا جائے کیونکہ یہاں کے لوگوں کی روٹی روزی اسی زمین پر منحصر ہے۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ زمینوں سے بے دخلی کا معاملہ انتظامیہ کے ساتھ اٹھاۓ گے اور انکے لئے انصاف کی رسائی کو ممکن بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Altaf Thakur وادی کے عوام پہلے سے کہیں زیادہ خوش، الطاف ٹھاکر

اس موقع پر صدیق خان کا شیخ محلہ لارنو کے لوگوں نے والہانہ استقبال کیا۔مقامی باشندوں کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے ان کو زمین خالی کرنے کے احکامات صادر کئے گئے تھے۔ مگر بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیر لیڈر محمد صدیق خان کی مداخلت کے بعد ان کو اس معاملے میں راحت پہنچائی گئی۔ اس دوران مقامی مقامی باشندوں نے جشن منایا اور ملک کے تیئ وفاداری اور محبت کا اظہار کیا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.