کولگام ضلع کے ویسو علاقہ میں نومنتخب ممبران کے حوالے سے منعقد ایک تقریب پر درکشاں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوان اس حقیقت کو سمجھ رہے ہیں کہ بھاجپا ہی جموں و کشمیر میں تعمیری سیاست کا رول ادا کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا کورپشن سے پاک جموں و کشمیر کا وعدہ مقامی لوگوں کے تعاون سے ہی حقیقت کا روپ لے سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں جن لوگوں نے ہم پر حکومت کی وہ جیل پہنچ چکے ہیں کیوں کہ انہوں نے ریاست میں سبھی قواعد وضوابط بالائے طاق رکھ کر حکومت کی تھی۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پنچ سے لیکر کسی بڑے افسر اور سیاستدان تک کو بھی جوابدہ بنائیں اور اس کیلئے انہیں اپنی آواز کو بلند کرنا ہوگا۔
ڈاکٹر اندرابی قاضی گنڈ میونسپل کونسل ممبران کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئیں۔
انہوں نے بعد میں بھاجپا کے نئے منتخب ممبران سے بھی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر کئی نو منتخب ممبران نے بھاجپا میں شمولیت اختیار کی۔