ETV Bharat / state

جموں: بی جے پی رہنما کی ہلاکت کے خلاف احتجاج

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں گزشتہ شام بی جے پی کے سابق ضلع صدر وسیم باری شیخ کو ان کے بھائی اور والد سمیت عسکریت پسندوں نے ہلاک کردیا۔

جموں: بی جے پی رہنما کی ہلاکت کے خلاف احتجاج
جموں: بی جے پی رہنما کی ہلاکت کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 11:14 AM IST

جموں میں آج صبح بھارتیہ جنتا یووا مورچہ نے بانڈی پورہ میں ہلاک ہوئے بی جے پی رہنما اور ان کے کنبے کے اراکین کی ہلاکت کے خلاف ڈوگرہ چوک پر احتجاج کیا اور پاکستان کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

جموں: بی جے پی رہنما کی ہلاکت کے خلاف احتجاج

اس دوران یوتھ رہنما ارون دیو سنگھ جموال نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ' ہم آج پاکستان کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں کیونکہ کشمیر میں بی جے پی رہنما اور اس کے بھائی و والد کے قتل کے ذمہ دار پاکستان ہے۔'

یہ بھی پڑھیں

بانڈی پورہ میں بی جے پی رہنما کی ہلاکت سے متعلق پولیس کا بیان

ارون دیو سنگھ جموال نے کہا کہ بی جے پی نے ملک کی خاطر اس طرح کی قربانیاں بہت دی ہیں اور ان قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا۔

کشتواڑ ضلع میں گزشتہ سال ہلاک ہونے والے دو رہنماؤں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے قاتلوں کو جس طرح سے بے نقاب کیا گیا اسی طرح وسیم باری کے قاتلوں کو بھی سلاخوں کے پیچھے بہت جلد ڈالا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق آج دوپہر کو جموں میں بی جے پی کے کئی سیئنیر رہنما بانڈی پورہ میں ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کریں گے۔

واضح رہے کہ مذکورہ رہنما وسیم احمد باری کے 10 محافظ تھے، تاہم حملے کے وقت ان کے ساتھ کوئی بھی محافظ موجود نہیں تھا۔ ان محافظوں کو لاپروائی کی پاداش میں فوری طور پر معطل کر کے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی، نیشنل کانفرنس، کانگریس اور اپنی پارٹی نے وسیم باری کی ہلاکت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.