ETV Bharat / state

ساورکر کو بھارت رتن کا مطالبہ، محبوبہ مفتی کا رد عمل

author img

By

Published : Oct 17, 2019, 5:55 PM IST

جموں و کشمیر کی نظر بند سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے ذاتی ٹویٹر ہینڈل سے وی ڈی ساورکر کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ کرنے پر نکتہ چینی کی گئی ہے۔

ساورکر کو بھارت رتن کا مطالبہ، محبوبہ مفتی کا رد عمل

محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ 'ایک ایسے شخص کے لیے بھارت رتن جو ریپ کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کو جائز قرار دیتا ہے۔'

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا ان کا ٹویٹر ہینڈل استعمال کررہی ہیں۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ہندوتوا کے نظریاتی وی ڈی ساورکر کو بھارت رتن دینے کے مطالبے پر تنقید کی ہے۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا: ' ایک ایسے شخص کے لیے بھارت رتن جو ریپ کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کو جائز قرار دیتا ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ جب ساورکر جیسے شخص کا بھارت رتن کے لیے انتخاب کیا جاتا ہے تو کسی ملک کو اپنے اخلاقی اقدار کو دوبارہ ترتیب دینے کی ضرورت ہے اور اس طرح کے فیصلے سے گاندھی جی جیسی شخصیت کی توہین ہوتی ہے۔'

قابل ذکر ہے کہ بی جے پی کی طرف سے ساورکر کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ کرنے پر حزب اختلاف کی جماعتوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ 21 اکتوبر کو مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے اپنا انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے ریاستی بی جے پی نے 19 ویں صدی کے سماجی مصلح جیوتیبا پھولے اور ان کی اہلیہ ساوتری بائی پھولے کے ساتھ ساورکر کو بھی بھارت رتن دلانے کی بات کہی ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے تین سابق وزرائے اعلیٰ 5 اگست سے سرینگر میں نظر بند ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا تھا۔ اب پہلی بار حکومت نے واضح کیا ہے کہ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو بھی اسی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

Intro:Body:

Bharat Ratna for man who justified rape: Mehbooba Mufti on Savarkar row

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.