کمانڈنٹ 137 بی این سی آر پی ایف محمد خالد نے یاترا کو روانہ کیا جو اوڈیشہ کے بھونیشور اور پوری کے تاریخی مقامات کا دورہ کریں گے۔
کمانڈنٹ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'فورس کے عوامی دوست امیج کو منانے کے لیے سی آر پی ایف کے زیر اہتمام اس طرح کا ایک پروگرام معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'آج کے نوجوان شہر سے باہر نکل سکیں اور ملک کی ثقافت و خوبصورتی کو قریب سے دیکھ سکیں اور اسے قریب سے جان سکیں۔ اسی کے ساتھ نوجوانوں نے سی آر پی ایف کے کام کی ستائش کی ہے کہ سی آر پی ایف کی وجہ سے ہی انہیں یہ موقع ملا ہے کہ وہ آج بھارت کا دورہ کرنے جارہے ہیں۔'
ان کا کہنا ہے کہ 'غریب طبقے کی وجہ سے انہیں یہ موقع نہیں مل پاتا ، لیکن آج سی آر پی ایف نے ان کا خواب پورا کیا ہے۔ مضافات میں ملک کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سی آر پی ایف نے غریب بچوں کے لیے بھی ایسا قدم اٹھایا ہے جو قابل تعریف ہے۔'