ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق عمر شعباز وانی دو جون سے گھر سے لاپتہ ہوئے تھے اور عسکری تنظیم میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔آج سوپور میں تصادم کے دوران ان کی ہلاکت ہوئی۔
نمائندے کے مطابق ہلاک شدہ نوجوان پیشے سے ایک آٹو ڈرائیور تھا، اگرچہ عمر شعباز کے اہل خانہ نے انہیں گھر واپس آنے کی اپیل کی تھی، تاہم انہوں نے اپنے گھر والوں کی اپیل کو نظر انداز کیا۔
نمائندے کے مطابق شعباز اپنے گھر کا واحد کمانے والا تھا اور چند روز قبل ہی ان کے والد کی موت ہوئی تھی۔
عمر شعباز وانی کو ان کے آبائی گاؤں ناتھ پورہ میں سپرد خاک کیا گیا۔