ETV Bharat / state

دریائے سندھ سے ریت نکالنے والوں کی حکومت سے فریاد - بانڈی پورہ

احتجاجی مظاہرے میں شامل درجنوں افراد ضلع گاندربل کے مختلف دیہات سے تعلق رکھتے تھے۔ مذکورہ افراد نالہ سندھ سے باجری یا ریت نکالنے کا کام کرتے تھے اور اس طرح سے اپنا روزگار چلاتے تھے۔

Bandipora: Labourers In bandipora Stage Protest Against ban on sand extraction
دریائے سندھ سے ریت نکالنے والوں کی حکومت سے فریاد
author img

By

Published : Feb 15, 2020, 7:36 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:12 AM IST

جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ کے شادی پورہ سوناواری میں ریت نکالنے کے کام سے وابستہ درجنوں افراد نے ضلع انتظامیہ کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا-

دریائے سندھ سے ریت نکالنے والوں کی حکومت سے فریاد

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب ان سے حال ہی میں ریت اور باجری نکالنے پر عائد پابندی کی وجہ سے وہ بے روزگار ہوگئے ہیں اور اس طرح ان کے پاس کوئی دوسرا کمانے کا ذریعہ نہیں رہا۔

مظاہرے میں شامل لوگوں کا مطالبہ تھا کہ انہیں دریائے جہلم سے ریت نکالنے کی اجازت دی جائے-

ان کا کہنا تھا کہ وہ اسی کام سے اپنے اہل خانہ کی کفالت کرتے ہیں اور اگر اس طرح سے اس کام پے پابندی لگ گئی تو وہ فاقہ کشی پر مجبور ہونگے-

احتجاجی مظاہرے میں شامل درجنوں افراد ضلع گاندربل کے مختلف دیہات سے تعلق رکھتے تھے۔ مذکورہ افراد نالہ سندھ سے باجری یا ریت نکالنے کا کام کرتے تھے اور اس طرح سے اپنا روزگار چلاتے تھے۔

خیال رہے کہ حکومت نے حال ہی میں دریاؤں و نالوں سے ریت و باجری از خود نکالنے پر پابندی عائد کی ہے اور اس کام کے لئے باضابطہ کنٹریکٹ نظام کا قیام عمل میں لانے کی ہدایات دی ہے جس کے پیش نظر آزادانہ طور پر ریت نکالنے کو غیر قانونی تصور کیا جاتا ہے-

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:12 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.