ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: بونہ کوٹ گاؤں ریڈ زون قرار دیا گیا

جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے بونہ کوٹ گاؤں اور اس کے آس پاس کے گاوں کو "بفر زون" قرار دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ رویندر کمار نے بونہ کوٹ گاؤں کو ریڈ زون قرار دینے کے احکامات جاری کیے، جبکہ اس سے ملحقہ گاؤں سمیت پیٹھ کوٹ، شیخوپورہ، براری پورہ، گزربل، مانتری گام اور ٹنگاٹھ کو بفر زون قرار دیا گیا۔

بانڈی پورہ: بونہ کوٹ گاؤں ریڈ زون قراردیا گیا

author img

By

Published : Jun 7, 2020, 7:52 PM IST

مثبت کیسسز پانے کے بعد ضلع انتظامیہ نے گاؤں کو ریڈ زون قرار دیا ہے۔ ضلعی مجسٹریٹ بانڈی پورہ کے جاری کردہ حکم کے مطابق انسانی جان، صحت اور حفاظت کو درپیش خطرات کی فوری روک تھام کے لیے دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت پابندیوں کا لاگوکرنا ضروری ہوگیا ہے

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی طرف سے منظور شدہ ہدایات کے مطابق کسی کو بھی چلنے پھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان دیہاتوں اور یہاں سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ضلع گاندربل کے ساتھ ساتھ ضلع بانڈی پورہ کو چھوڑ کر جموں وکشمیر کے ہر ایک ضلع کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔ تاہم بانڈی پورہ میں اب بھی چند ایسے گاوں ہیں جہاں کئی پازٹیو کیسز موجود ہیں۔ بونہ کوٹ گاوں میں ابھی تک پانچ سے زائد پازیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں اور درجنوں افراد کے لیے گئے نمونوں کے نتائج ابھی آنے باقی ہیں ۔ جو پازیٹیو افراد کے رابطے میں آئے تھے، جس کے باعث انتظامیہ کو یہ فیصلہ لینا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.