ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد کی ہدایت پر دو مریضوں کو ہفتہ کے روز فوری طبی امداد کے لیے وادی گریز کے تُلیل علاقے سے بانڈی پورہ پہنچایا گیا۔
ضلع انتظامیہ کو نیرو تلیل سے 80 سالہ مریض محمد سلطان اور خدیجہ کو ہسپتال پہنچانے کے لئے اہل خانہ سے کال موصول ہوئی جنہیں علاج کے لئے فوری طور پر انخلا کی ضرورت تھی۔
ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر ہدایت دی کہ ان مریضوں کو ایئر لفٹ کرنے کے لئے خصوصی ہیلی کاپٹر کا بندوبست کیا جائے اور انخلاء مکمل ہونے تک انہوں نے آپریشن کی ذاتی طور پر نگرانی بھی کریں۔
شدید برف باری کی وجہ سے شمالی کشمیر میں بانڈی پورہ-گریز سڑک بند ہونے کے بعد سرحدی علاقے گریز اور تُلیل کے لیے فضائی سروس سے ایمرجنسی کے کام کاج کو انجام دیا جارہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گریز کے علاوہ تُلیل اور بکتور کے لیے بھی فضائی سروس چلائی جارہی ہے اور پورے خطے کے لوگ اس سروس سے مستفید بھی ہو رہے ہیں۔