اس خشک سالی کا توڑ کرنے کے لیے ترال سب ضلع کے امیرآباد گاؤں میں آج لوگوں نے چاول اور گوشت جمع کر کے روایتی بنڈار کیا اور بچوں اور خواتین کے ساتھ ساتھ بزرگوں میں روایتی تہری تقسیم کی تاکہ اللہ بارشوں کا نزول کریں۔
ایک مقامی شہری محمد امین لون نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مسلسل خشک سالی سے وہ ازحد پریشان ہیں اور انکی فصلیں تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں لہذا انھوں نے روایتی طریقے سے تہری نکالی تاکہ اللہ اس آفت سے ہمیں نجات دے۔
مقامی نمبردار محمد صدیق نے بتایا کہ ہمارے گاؤں میں سال میں دو بار بنڈار کیا جاتا تھا تاہم اب یہ سلسلہ کم ہوتا جا رہا ہے اور اب مسلسل خشک سالی سے تنگ آ کر ہم نے مشورہ کیا کہ تہری کی جائے اور اب انھیں امید ہے کہ خشک سالی ختم ہو گی۔