گاندربل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل سمیت تمام اضلاع میں بیک ٹو ولیج کے پانچویں مرحلے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔اسی سلسلے میں ضلع گاندربل کی 42 پنچایتوں میں آج بیک ٹو ولیج کے پانچویں مرحلے کا پروگرام بڑے جوش و خروش اور پی آر آئیز اور مقامی لوگوں کی فعال شرکت کے ساتھ شروع ہوا۔
نامزد وزیٹنگ افسران، معاون عملے اور سرکاری اَفسران کے ساتھ گاوں والوں کی بات سننے اور گاوں کے لوگوں کی خواہشات کے مطابق گرام پنچایت ڈیولپمنٹ پلان (جی پی ڈی پی) تیار کرنے اور منظوری دینے کے لئے دو دن اور ایک رات قیام کے لئے اَپنی منزلوں پر پہنچے۔ بیک ٹو وِلیج کے پانچویں مرحلے کے لئے پہلے دن ان پنچایتوں میں تعینات وزیٹنگ افسران اور پرابھاری افسران (پی او) نے لوگوں سے بات چیت کی اور ان کے روز مرہ کے ترقیاتی مسائل کو سنجیدگی سے سنا۔
یہ بھی پڑھیں:دارالخیر کی جانب سے آتشزدگی متاثرین میں ضروری اشیا کی تقسیم
اُنہوں نے مختلف سکیموں کے تحت اَپنی پنچایتوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ اور سکولوں ، ویلنس سینٹر، آنگن واڑی مراکز اور دیگر اِداروں کے کام کاج کامعائینہ کیا۔ پہلے مرحلے میں گاندربل ضلع کی 126 پنچایتوں میں سے 42 پنچایتوں میں بیک ٹو وِلیج کے پانچویں مرحلے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ جبکہ یہی عمل ضلع کی دیگر پنچایتوں میں مرحلہ وار جاری رہے گا۔