جموں و کشمیر میں ضلع ادھم پور کے وارڈ نمبر 15 کے کونسلر سبھاش گپتا نے اپنے وارڈ میں ایوشمان بھارت کیمپ کا انعقاد کیا جس میں وارڈ کے لوگوں کے گولڈن کارڈ بنائے گئے۔
اس تعلق سے کونسلر سبھاش گپتا نے بتایا کہ اب تک 70 فیصد مقامی باشندوں کا گولڈن کارڈ بنایا جاچکا ہے اور جو باقی ہیں ان کا بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ضرورت مند لوگوں کا گولڈن کارڈ بنایا گیا جو کسی امراض سے متاثر ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جن لوگوں کے کارڈ باقی ہیں وہ انہیں بنانے کی پوری کوشش کریں گے تاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے چلائے جارہے متعدد اسکیموں کا فائدہ عوام کو حاصل ہوسکے۔