ETV Bharat / state

Award Ceremony Function پلاسٹک دو سونا لو مہم کے تحت تقریب میں انعامات کی تقسیم

اننت ناگ ضلع کے ہلر شاہ آباد بلاک کے سادیوارہ کے رہنے والے پیشے سے وکیل فاروق احمد گنائی نے چند ماہ قبل علاقے کوپلاسٹک اور پولی تھین سے نجات دلانے کے لئے پلاسٹک دو سونا لو مہم شروع کی تھی ۔اسی مہم کے تحت آج تقسیم انعامات کی تقریب کا اہتمام کیا گیا

author img

By

Published : May 19, 2023, 6:49 PM IST

پلاسٹک دو سونا لو مہم کو لیکر تقریب تقسیم انعامات

اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں پلاسٹک دو سونا لو" مہم کو لیکر آج تقسیم انعامات کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ملک بھر میں ماحول کو صاف ستھرا اور آلودگی سے سے پاک رکھنے کے لئے مختلف پروگراموں کو عمل میں لایا جا رہا ہے۔ وہی وادی گل پوش کشمیر یو ٹی کو صاف شفاف رکھنے کے لئے سرکاری سطح پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔

کشمیر میں سرسبز وادیوں اور آبشاروں کو محفوظ رکھنے کے لئے یہاں کے لوگ بھی پیش پیش رہتے ہیں۔ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے ہلر شاہ آباد بلاک کے سادیوارہ کے رہنے والے پیشے سے وکیل فاروق احمد گنائی جو سرپنچ بھی ہیں نے اپنے علاقے کو پالتھین اور پلاسٹک کچڑے سے پاک کرنے کے لئے چند ماہ قبل ایک انوکھی پہل شروع کی ہے۔ اس حوالے سے آج سادی وارہ شاہ آباد کے گورنمنٹ اسکول میں سرپنچ فاروق احمد نے وعدے کے مطابق سونے کے سکے اور نقد انعامات سے کچڑہ جمع کرنے والے لوگوں کو نوازا۔ اس تقریب کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فخرالدین حامد نے کی جبکہ ان کے ہمراہ سابق مشیر گورنر خورشید احمد گنائی تھے۔

سادیوارہ کے سرپنچ فاروق احمد گنائی نے پلاسٹک، پالتھین اور ٹھوس کچڑے سے نمٹنے کے لئے 'گیو پلاسٹک ٹیک گولڈ' نعرہ دے کر جو یہ مہم شروع کی، مہم کے تحت مذکورہ گاؤں سے 20 کوئنٹل پلاسٹک کا کچرا جمع کرنے والے شخص کو 10 گرام سونے کا سکہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم کسی نے بھی اتنا کچڑا جمع نہیں کیا تھا لیکن جس نے سب سے زیادہ کچڑا جمع کیا تھا اس کو آج سونے کے سکوں اور نقد انعام سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Anti Drug Rally In Ganderbal گاندربل میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام

سونے کے سکے جیتنے والوں میں شاہد حسین بٹ اور شوکت احمد شامل ہے۔دوسرے نمبر پر کچڑا جمع کرنے والے دو اور افراد کو نقد انعام سے نوازا گیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فخرالدین حامد نے اس انوکھی پہل کیلئے ایڈووکیٹ فاروق احمد کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ماحول کو صاف و شفاف رکھنے کے لئے اس طرح کے پروگرام کے انعقاد ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.