ای ٹی وی بھارت کو ذرائع سے معلوم ہوا کہ لاک ڈاؤن کے چلتے اونتی پورہ میں کھارہ موڈ کے نزدیک ایک عام شخص جسکی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے کو وہاں تعینات پولیس اہلکار نے بغیر کسی وجہ کے زدکوب کیا اور ناشائستہ زبان کا استعمال کیا۔
بعد ازاں اس شہری نے پولیس تھانے میں شکایت درج کی جس کے بعد اس شخص کی میڈیکل جانچ کی گئی جس کے بعد پولیس اہلکار کے خلاف کاروائی کر کے ایف آئی آر درج کی گئی۔
عام لوگوں نے پولیس کی اس کاروائی کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔