ETV Bharat / state

'گپکار کے امیدوار نہ صرف کشمیر بلکہ جموں میں بھی جیت رہے ہیں' - Latest news updates J&K DDC election

ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ میں شامل عوامی نیشنل کانفرنس کے سینیئر نائب صدر مظفر شاہ سے بات چیت کی۔

گپکار اعلامیہ کے امیدوار نہ صرف کشمیر بلکہ جموں میں بھی جیت رہے ہیں

author img

By

Published : Dec 22, 2020, 9:25 AM IST

جموں و کشمیر کے تمام 20 اضلاع میں 280 نشستوں کے لئے ڈی ڈی سی انتخابات عمل میں لائے گئے جن میں کشمیر اور جموں صوبے کی بالتریب 140 ۔ 140 نشستیں ہیں۔ آٹھ مرحلوں پر محیط ڈی ڈی سی انتخابی عمل گزشتہ ماہ نومبر کی 28 تاریخ سے شروع ہو کر ہفتے کے روز یعنی 19 دسمبر کو پر امن اور احسن طور پر اختتام پذیر ہوا۔

گپکار اعلامیہ کے امیدوار نہ صرف کشمیر بلکہ جموں میں بھی جیت رہے ہیں
وہیں 22 دسمبر یعنی انتخابات کے نتائج کا آج دن ہے۔ جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ منعقد کیے گئے ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں اور دھیرے دھیرے یہ واضح ہو رہا ہے کہ کن جماعتوں کے امیدوار کامیابی سے سرفراز ہو رہے ہیں اور کون سے امیدوار ہار کا سامنا کر رہے ہیں۔ ڈی ڈی سی انخابات نتائج کے حوالے سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بات کی۔ عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ میں شامل دستخط کنندہ عوامی نیشنل کانفرنس کے سینیئر نائب صدر مظفر شاہ سے۔ انہوں نے نتائج پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے اپنا فیصلہ بخوبی سناتے ہوئے پی اے جی ڈی کے امیدواروں کے ہی حق میں ووٹ ڈالا ہے اور نہ صرف کشمیر بلکہ جموں صوبے میں بھی گپکار اعلامیہ کے امیدار ہی کامیاب ہو کر رہیں گے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھلے مخالف جماعتیں کسی بھی طرح کا گمراہ کن دعوی پیش کریں لیکن لوگوں کے بھر پور تعاون سے وہ فرقہ پرست طاقتوں کو دور رکھنے میں ضرور کامیاب ہو پائیں گے۔
مظفر شاہ نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے انتخابات کے دوران چلائی گئی مہم کے بیچ اگرچہ گپکار اعلامیہ کے امیدواروں کو ہوٹلوں کے کمروں تک ہی محدود کیا گیا لیکن اس کے باوجود فرقہ پرست طاقتوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.