وادی کشمیر کے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی نومبر کو برف باری ہوئی جس کی وجہ سے وادی میں معمولات زندگی متاثر ہوئی اور گذشتہ دنوں سے وادی کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی میں بھی خلل پڑا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے آرونی گنڈ چہل علاقے میں برفانی طوفان کی وجہ سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی تھیں۔
ہلاک شدہ خاتون کی شناخت پروینہ کے طور پر ہوئی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ ان کے مکان کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔