ETV Bharat / state

اشوک کول کی ہلاک شدہ سرپنچ کے لواحقین سے تعزیت

author img

By

Published : Aug 9, 2020, 10:00 AM IST

دو روز قبل مشتبہ عسکریت پسندوں نے بی جے پی سرپنچ سجاد احمد کھانڈے کو ان کے گھر کے باہر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

اشوک کول کی ہلاک شدہ سرپنچ کے لواحقین سے تعزیت
اشوک کول کی ہلاک شدہ سرپنچ کے لواحقین سے تعزیت

بی جے پی کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر اشوک کول نے ہلاک شدہ سرپنچ سجاد احمد کھانڈے ساکنہ ویسو قاضی گنڈ کے گھر کا دورہ کیا اور ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کی۔

اس دوران اشوک کول کے ہمراہ نائب صدر صوفی یوسف، محمد صدیق خان کے علاوہ کئی دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

اس موقع پر کول نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'کوئی بھی مذہب کسی بے گناہ کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے جنہوں نے بھی یہ قتل کیا ہے انہوں نے اپنے آپ کے ساتھ ساتھ اپنے مذہب کو بھی بدنام کیا ہے اور انہیں بخشا نہیں جائے گا۔'

یہ بھی پڑھیں

مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں سرپنچ ہلاک

کول کا کہنا تھا کہ 'پارٹی کی طرف سے کنبے کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ اس کے بعد کول نے پہلگام جا کر انتظامی حفاظت میں ٹھہرے کارکنوں سے تبادلہ خیال کیا اور انتطامیہ کو ہدایت دی کہ وہ کارکنوں اور پنچایتی نمائندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔'

واضح رہے کہ دو روز قبل مشتبہ عسکریت پسندوں نے بی جے پی سرپنچ سجاد احمد کھانڈے کو اپنے گھر کے باہر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد سیاسی کارکنوں اور پنچایت اراکین میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ کئی افراد نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.