ETV Bharat / state

جموں: ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں ہر روز اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے اب جموں میں ہفتے کے آخر میں لاک ڈاؤن لگے گا۔

جموں میں اب ہفتے اور اتوار کو مکمل بند رہیں گا

author img

By

Published : Jul 20, 2020, 6:39 AM IST

جموں وکشمیر میں کووڈ-19 کے کیسز میں اضافے کے درمیان اتوار کی شام جموں کی ضلع کمشنر سشما چوہان نے 24 جولائی سے جزوی طور پر لاک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جموں میں جمعہ کی شام 6 بجے سے پیر کو صبح 6 بجے تک لاک ڈاون رہے گا اور لوگوں کو صرف طبی ہنگامی صورتحال کے لئے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔

حکم نامے کے مطابق جموں ضلع میں گاڑیوں کی نقل و حمل اور تمام سرگرمیوں پر مکمل پابندیاں عائد ہوگی۔

یہ حکم نامہ آر آر پی سی کی دفعہ 144 اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کی دفعہ 34 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جموں و کشمیر: کووڈ 19 سے مزید آٹھ مریضوں کی موت

اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ' لاک ڈاون کے دوران صرف مقامی کیمسٹ، پھل، سبزیوں اور دودھ کی دکانوں تک عام لوگوں کی رسائی ہوگی اور ہوائی اڈے / ریلوے اسٹیشن سے آنے اور جانے والے مسافروں کو ٹکٹز کی بنیاد پر جانے کی اجازت ہوگی۔ ہوائی اڈے اور ریلوے اسٹیشن پر تعینات عملے (سرکاری عہدیدار اور ایئرلائنز سے تعلق رکھنے والے) کو شناختی کارڈ کی بنیاد پر نقل و حرکت کی اجازت ہوگی۔

حکومت کے ذریعہ ضروری خدمات کے شعبہ جات (بشمول میڈیکل و ایمرجنسی سروسز) یا اس طرح کے دیگر محکموں کے سرکاری ملازمین کو بھی شناختی کارڈز پر نقل و حرکت کی اجازت ہوگی۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ حکم نامے کی کسی بھی خلاف ورزی پر بھارتی تعزیرات ہند کی دفعہ 188 اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کی متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.