ETV Bharat / state

پلوامہ میں 55 راشٹریہ رائفلز کی جانب سے والی بال ٹورنامنٹ کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 1:53 PM IST

Volleyball Tournament in Pulwama: ضلع پلوامہ کے ٹہاب علاقے میں فوج کی 55 راشٹریہ ریفلز کی جانب سے والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا تھا جس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 8 ٹیموں نے شرکت کی۔

پلوامہ میں 55 راشٹریہ رائفلز کی جانب سے والی بال ٹورنامنٹ کا اہتمام
پلوامہ میں 55 راشٹریہ رائفلز کی جانب سے والی بال ٹورنامنٹ کا اہتمام
پلوامہ میں 55 راشٹریہ رائفلز کی جانب سے والی بال ٹورنامنٹ کا اہتمام

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ٹہاب علاقے میں فوج کی 55 راشٹریہ ریفلز نے نوجوانوں کو کھیل کود کے منسلک کرنے کے لئے والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا تھا جس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی آٹھ ٹیموں نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کے تئیں نوجوانوں میں زبردست جوش و خروش پایا گیا۔

اس ٹورنامنٹ کے ذریعے سکیورٹی فورسز مقامی کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں یومیہ بنیاد پر کھیلوں کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہی ہیں۔ وہیں نوجوانوں کو کھیل کود کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ اور محمکہ کھیل بھی ایونٹس کروا رہا ہے تاکہ نوجوانوں کھیل کود سے منسلک ہوں اور منشیات اور دیگر سماجی برائیوں سے دور رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل میں ووٹر بیداری مہم کا آغاز

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کوئیل اور باندر پورہ کے درمیان گورنمنٹ ہائی سکول ٹہاب پلوامہ میں کھیلا گیا جس میں باندر پورہ نے 7 پوائنٹس سے پلوامہ والی بال چیمپئن شپ کا فائنل اپنے نام کیا۔ مقامی لوگوں اور علاقے کے کھلاڑیوں نے 55 راشٹریہ ریفلز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فوج مقامی کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے اس طرح کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.