ETV Bharat / state

' شیر کشمیر' باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر - اڈی بلڈنگ مقابلے ' شیر کشمیر'

نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ترقی کی طرف اپنے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر بدھ کو سرینگر میں فوج 20 آر آر نے شیر کشمیر کا آخری راؤنڈ منعقد کیا۔

' شیر کشمیر'  باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر

author img

By

Published : Dec 3, 2020, 1:54 PM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں فوج نے بدھ کے روز باڈی بلڈنگ مقابلے ' شیر کشمیر' کا انعقاد کیا جس میں پوری وادی کے نوجوانوں نے حصہ لیا۔

نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ترقی کی طرف اپنے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر بدھ کو سرینگر میں فوج 20 آر آر نے شیر کشمیر کا آخری راؤنڈ منعقد کیا۔

اس پروگرام میں وادی کے مختلف اضلاع کے نوجوانوں کی شرکت دیکھنے کو ملی۔ اس مقابلہ کو وزن کے آٹھ مختلف اقسام میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں تقریبا 50 نوجوانوں کو شیرِ کشمیر' کا ٹایٹل دیا گیا۔

فوج کے 20 راشٹریہ رائفلز (آر آر) کے کمانڈنگ آفیسر (سی او) پروین کمار نے میڈیا کو بتایا کہ مقابلے میں 50 سے زیادہ نوجوان باڈی بلڈروں نے حصہ لیا۔اس مقابلہ کو منعقد کرنے کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ وہ کشمیری نوجوانوں کی توانائی کو متحرک کرنا ہے تاکہ وہ انحراف نہ کریں اور غلط راستہ کا انتخاب نہ کریں۔ لہذا انہیں ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے جہاں وہ خود کو تندرست اور صحت مند رکھ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ' ہم نے پہلی بار یہ مقابلہ کشمیر میں منظم کیا ہے اور اب ہم ہر برس اس کا انعقاد کرتے رہیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو اس میں حصہ لینے کا موقع مل سکے۔"

فوج کے ذریعہ کشمیر میں نوجوانوں کو ایک موقع فراہم کیا گیا کیونکہ وادی کشمیر میں باڈی بلڈرز اور ایسے افراد کے لئے زیادہ سے زیادہ پلیٹ فارم دستیاب نہیں ہیں جو اس جذبے میں جوش و خروش سے کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

فوج نے یہ مقابلہ پہلی بار وادی کشمیر میں منعقد کیا تھا جس میں نوجونوں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.