ETV Bharat / state

شوپیان: اغوا شدہ فوجی اہلکار کے اہل خانہ کی اپیل - army man abducted from kulgam

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں اتوار کی شام مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک فوجی اہلکار کو اغوا کر لیا جس کے بعد اہل خانہ نے اغوا کاروں سے گزارش کی ہے کہ اسے رہا کر کے گھر واپس بھیجا جائے۔

اغوا شدہ فوجی اہلکار کے اہل خانہ کی اپیل

author img

By

Published : Aug 3, 2020, 12:39 PM IST

Updated : Aug 3, 2020, 5:22 PM IST

واضح رہے کہ اتوار کی شام دیر گئے مشتبہ عسکریت پسندوں نے شوپیان ضلع کے ریشی پورہ حرمین علاقے میں شاکر منظور نامی ایک فوجی اہلکار کو اس وقت اغوا کر لیا جب وہ اپنے گھر سے اپنی گاڑی میں ڈیوٹی پر جارہے تھے۔

شاکر منظور کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے اغوا کر کے اس کی گاڑی کو کولگام ضلع کے نیہامہ علاقے میں نذرآتش کر کے وہیں چھوڑ دیا اور اسے اپنے ساتھ لے گئے۔

پولیس و فورسز نے شاکر منظور کو تلاش کرنے کی کوششیں شام سے ہی شروع کر دیں اور ابھی بھی انہیں تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

شوپیان: اغوا شدہ فوجی اہلکار کے اہل خانہ کی اپیل

اس واقعے کے بعد شاکر منظور کے گھر اور آبائی گاؤں میں کہرام مچ گیا ہے۔

شاکر کے افراد خانہ اغوا کاروں سے گزارش کر رہے ہیں کہ وہ جہاں بھی ہیں اسے رہا کیا جائے۔ اگر اغوا کار یہ چاہتے ہیں کہ شاکر فوج کی نوکری نہ کرے تو ہم اسے نوکری سے مستعفی کرا لیں گے مگر اسے سلامتی کے ساتھ اپنے گھر بھیجا کیا جائے۔

Last Updated : Aug 3, 2020, 5:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.