ETV Bharat / state

فوج نے بزرگ خاتون کی مدد کی

ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی فوج کے جوانوں نے 8 کلومیٹر تک برف باری میں پیدل چل کے بوٹھو گاؤں میں پھنسے ہوئے 74 برس کی بیمار خاتون کو ضلعی اسپتال پہنچایا۔

فوج نے بزرگ خاتون کو کندھوں پر اٹھا کر ہسپتال پہچایا

author img

By

Published : Jan 10, 2021, 12:42 PM IST

اطلاعات کے مطابق بوٹھو کے رہائشی غلام محمد ریشی نے بانڈی پورہ آر آر کو فون کر کے اپنی اہلیہ کو میڈیکل ایمرجنسی کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال لے جانے کی درخوست کی جس کے فوج نے ان کی پریشانی کا ازالہ کرکے ان کی اہلیہ کو ہسپتال پہنچایا۔

فوج نے بزرگ خاتون کو کندھوں پر اٹھا کر ہسپتال پہچایا

فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بوڑھی خاتون انتہائی تیز بخار اور پیٹ کے درد میں مبتلا تھی اور شدید برف باری کی وجہ سے انہیں ہسپتال نہیں پہنچایا گیا تھا تاہم مذکورہ خاتون کے شوہر کے فون کال کے بعد ہی فوجی جوانوں نے انہیں کندھوں پر اٹھا کر ہسپتال پہنچایا۔

فوج نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے بانڈی پورہ آر آر کے بروقت ردعمل کو سراہا اور عوام کے بارے میں ان کے مددگار اور انسان دوستی کی ستائش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.