سولار اسٹریٹ لائیٹز سرینگر کے رنگریٹھ علاقے سے راولپورہ تک لگائی گئی۔
فوج کی طرف سے یہ قدم مقامی لوگوں کی سہولیات کو مد نظر رکھ کر اٹھایا گیا ہے۔
مقامی لوگوں نے آرمی کی طرف سے اٹھائے گئے اس قدم کی ستائش کی اور کہا کہ لائیٹز کے سبب اندھیرے میں پیش آنے والے سڑک حادثات میں کمی آئے گی اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
خیال رہے کہ جموں و کشمیر میں آرمی کی جانب سے ’’سدبھاؤنا پروگرام کے تحت کئی فلاحی اقدامات کیے جاتے ہیں۔