ETV Bharat / state

'بندوق کی راہ ترک کرکے قومی دھارے میں شامل ہونے کی اپیل' - kashmir latest

بریگیڈیئر ٹی ایس ٹھاکر نے اننت ناگ کےکعبہ مرک علاقے میں عوامی وفود سے ملاقات کے دوران ان باتوں کا اظہار کیا۔

'بندوق کی راہ ترک کرکے قومی دھارے میں شامل ہونے کی اپیل'

author img

By

Published : Oct 13, 2020, 4:49 PM IST

فوج کی 2 سیکٹر کے کمانڈر بریگیڈیئر ٹی ایس ٹھاکر نے عسکریت پسندوں میں شامل ہوئے کشمیری جوانوں کو بندوق کی راہ ترک کرکے قومی دھارے میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

'بندوق کی راہ ترک کرکے قومی دھارے میں شامل ہونے کی اپیل'

انہوں نے کہا کہ بندوق کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے، لیکن کشمیری جوانوں کو گمراہ کرکے کچھ عناصر کی جانب سے بندوق تھامنے کے لیے آمادہ کیا جا رہا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بندوق تھام کر کشمیری نوجوان کسی بھی صورت میں لوگوں کی بھلائی یا فلاح و بہبود نہیں کر سکتے ہیں۔

کپواڑہ میں دھماکہ خیز مواد برآمد

بریگیڈیئر ٹی ایس ٹھاکر نے مزید کہا کہ اگر کسی کو لگتا ہے کہ ہتھیار اٹھا کر وہ اپنی کوئی بات منوا سکتے ہیں یا پھر کسی مسئلے کا ازالہ ہوگا تو وہ لوگ بالکل غلط ہیں۔ کیونکہ بندوق اٹھانے سے آج تک کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوا ہے۔

بریگیڈیئر ٹی ایس ٹھاکر نے کشمیری نوجوانوں کو عسکریت پسندوں کی راہ ترک کرکے اپنا سارا دھیان کھیل کود اور تعلیم کی جانب مرکوز کرنے کا مشورہ دیا تاکہ آگے چل کر کشمیری نوجوان نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ پورے ملک کی ترقی کی راہ میں کلیدی رول ادا کر سکے۔

بریگیڈیئر ٹی ایس ٹھاکر نے اننت ناگ کےکعبہ مرک علاقے میں عوامی وفود سے ملاقات کے دوران ان باتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ان سے کئی عوامی وفود بھی ملاقی ہوئے اور ان کی نوٹس میں انہیں درپیش مختلف مسائل بھی آئے۔

فوجی کمانڈر نے لوگوں کو ان کے مسائل کا ازالہ ممکن بنانے کے لئے مقامی سول انتظامیہ سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ان کے ہمراہ 19 راشٹریہ رائفلز کے کمانڈنگ افسر کرنل دھرمیندر یادو و دیگر افسران بھی تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.