ETV Bharat / state

Apple Farmers federation of india پرچھو فروٹ منڈی میں ایپل فارمرز فیڈریشن آف انڈیا کا اجلاس - ایپل فارمرز فیڈریشن آف انڈیا

جموں کو کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پرچھو فروٹ منڈی میں ایپل فارمرز فیڈریشن آف انڈیا کی جانب سے اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں سی پی آئی ایم کے رہنما اور صدر محمد یوسف تاریگامی نے شرکت کی۔ اس موقعے پر میوہ صنعت سے وابستہ افراد بڑی تعداد میں اجلاس میں موجود تھے۔

ایپل فارمرز فیڈریشن آف انڈیا کی جانب سے آج پرچھو فروٹ منڈی اجلاس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2023, 2:11 PM IST

ایپل فارمرز فیڈریشن آف انڈیا کی جانب سے آج پرچھو فروٹ منڈی اجلاس

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کی پرچھو فروٹ منڈی میں ضلع پلوامہ کے پرچھو فروٹ منڈی میں ایپل فارمرز فیڈریشن آف انڈیا کی جانب سے اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔اس اجلاس میں ضلع پلوامہ کے ساتھ ساتھ ضلع شوپیاں کے میوہ کاروباریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایپل فارمرز فیڈریشن آف انڈیا کے عہد داران کی جانب سے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی جن میں غیر معیاری ادویات ،میو بردار گاڑیوں کو روکنا شامل ہے۔

کانفرنس کے دوران زیر بحث اہم مسئلہ کھادوں، سیب کے ڈبوں اور دیگر ضروری سامان کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا تھا،جس نے سیب کے کاشتکاروں کے لیے نئے چیلنجز کھڑے کر دیے ہے ۔بڑھتی ہوئی لاگت اکثر کاشتکاروں کو اپنی پیداوار بہت کم قیمتوں پر فروخت کرنے پر مجبور کرتی ہے۔اس سے سیب کی کاشت سے وابستہ تقریباً 800,000 گھرانوں کی روزی روٹی متاثر ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Peoples Confrence پپلز کانفرنس انتخابات کے لیے تیار، نظیر احمد لاوئے

اس موقعے پر سی پی آئی ایم کے صدر محمد یوسف تاریگامی نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ امسال قومی شہرہ کو بحال رکھا جائے جبکہ سیب سے لدی گاڑیوں کو ترجیحی بنیادوں پر چلنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک اضلاع میں ہارٹیکلچر یونیورسٹی الگ سے قائم کی جانی چاہیے تاکہ میوہ جات کو زیادہ سے زیادہ فروغ ملے وہی انہوں نے یہ بھی اپیل کی کہ ضلع شوپیاں اور پلوامہ میں دو لیباٹریوں کو قائم کیا جانا چاہیے تاکہ ادویات کی جانچ پرتال کی جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.