ETV Bharat / state

اپنی پارٹی نے کونہ بل علاقہ میں کنونشن کا انعقاد کیا

Apni Party Convention اپنی پارٹی کی جانب سے پلوامہ کے قصبہ پانپور کے کونہ بل علاقے میں ایک کنوینشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پارٹی کے صوباٸی صدر، پارٹی کے سینیر لیڈر و بی ڈی سی، پارٹی صوباٸی سکریٹری و دیگر پارٹی کارکنان اور لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔

Apni party convention
اپنی پارٹی نے کونہ بل علاقہ میں کنونشن کا انعقاد کیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 5:08 PM IST

اپنی پارٹی نے کونہ بل علاقہ میں کنونشن کا انعقاد کیا

پلوامہ: جموں کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے کونہ بل علاقے میں ایک کنوینشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پارٹی کے صوباٸی صدر محمد اشرف میر، پارٹی کے سینیر لیڈر و بی ڈی سی چیرمین پانپور میر الطاف احمد، پارٹی صوباٸی سکریٹری عمر جان و دیگر پارٹی کارکنان اور لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔

کنوینشن سے خطاب کرتے ہوۓ پارٹی کے صوباٸی صدر محمد اشرف میر نے کہا کہ جموں کشمیر اپنی پارٹی کا مقصد جموں کشمیر کو ترقی پر لے جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی ترقی کے ساتھ ساتھ یہاں کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ان کے پارٹی کی ترجیحی بنیادوں میں شامل ہے۔ صوبائی صدر نے مزید کہا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آ جاتی ہے تو وہ جموں کشمیر کے لوگوں کو طرح طرح کی سہولیات فراہم کرنے میں کلیدی رول ادا کرینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمر توڑ مہنگاٸی کی وجہ سے جموں کشمیر کے لوگ پریشان ہیں اور لوگوں کو کسی قسم کی راحت نہیں دی جا رہی ہے۔ جس سے لوگ پریشان ہو رہے ہیں۔ جمہوریت کا نام اگر چہ یہاں موجود ہے تاہم زمینی سطع پر جمہوریت کا مزاق اڑایا جا رہا ہے۔ جس کی مثال یہاں الیکشن نہ کرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اپنی حکومت چاہتے ہیں لیکن انہیں اپنے نماٸندے چننے کا حق نہیں دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد سے جلد یہاں الیکشن کرائیں تاکہ لوگ اپنی پسندیدہ حکومت چن سکیں۔ جس سے یہاں ترقی کا نیا دور شروع ہو سکے۔

صوباٸی صدر نے ورکروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کو زمینی سطع پر مضبوط کریں تاکہ جموں کشمیر اپنی پارٹی ایک بہترین پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آۓ۔ جلسے سے دوسرے پارٹی لیڑران نے بھی خطاب کیا ہے۔ جن میں پارٹی کے سینئر لیڈر میر الطاف احمد، صوباٸی سکریٹری عمر جان اور منظور احمد گنائی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

میڈیا سے بات کرتے ہوۓ پارٹی کے صوبائی صدر محمد اشرف میر نے کہا کہ جموں کشمیر اپنی پارٹی ہر ایک اسبلی حلقہ سے الیکشن لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر اپنی پارٹی لوگوں کی ترقی کے لئے ہر جگہ پیش پیش رہے گی۔ اس لئے ہر جگہ سے الیکشن لڑے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ نمائندے ان کی پارٹی سے جیت سکیں اور ترقی کو آگے لے جانے میں آسانیاں پیدا کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.