ETV Bharat / state

'اپنی پارٹی کا کوئی باضابطہ ٹویٹر ہینڈل نہیں ہے' - جموں و کشمیر میں نو تشکیل شدہ سیاسی جماعت ' اپنی پارٹی'

جموں و کشمیر میں نو تشکیل شدہ سیاسی جماعت ' اپنی پارٹی' نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ فی الحال ان کا سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر کوئی اکاونٹ نہیں ہے۔

' اپنی پارٹی کا کوئی باضابطہ ٹویٹر ہینڈل نہیں ہے'

author img

By

Published : Mar 12, 2020, 6:13 PM IST

'اپنی پارٹی' نے ٹویٹر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی پارٹی کے نام سے چلائے جارہے جعلی ٹویٹر اکاونٹ کو منسوخ کریں۔

اپنی پارٹی کے ترجمان کے ایک بیان کے مطابق ' ٹویٹر پر پارٹی کا کوئی اکاونٹ نہیں ہے بلکہ جس اکاونٹ کو پارٹی کے نام سے چلایا جارہا ہے وہ جعلی ہے اور اس کی وجہ سے کئی غلط فہمیاں پیدا ہورہی ہیں۔

خیال رہے گزشتہ کچھ روز سے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی پارٹی کے نام سے ایک اکاونٹ بنایا گیا جو کئی دنوں سے زیر بحث رہا۔

پارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ' اس وقت اپنی پارٹی الیکشن کمیشن آف انڈیا میں رجسٹریشن کے عمل میں مصروف ہیں اور تاحال پارٹی نے ٹویٹر پر کوئی ہینڈلر نہیں بنایا ہے۔

انہوں نے ٹویٹر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ پارٹی کے نام جو ٹویٹر ہینڈلر منسوب کیا جارہا ہے وہ جعلی ہے اور اس کا پارٹی سے کوئی واسطہ نہیں ہیں۔

انہوں نے واضح کرتے ہوئے ٹویٹر انتظامیہ سے وہ ہینڈلر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ پارٹی کے نام سے مزید غلط فہمیاں پیدا نہ ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.