ETV Bharat / state

Awareawareness Camp At Mandi منڈی میں اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے بیداری کیمپ کا اہتمام - مرکز کھ زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر

جموں کے ضلع پونچھ کی تحصیل کمپلیکس منڈی میں اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے ویجیلنس بیداری ہفتہ کے تحت ایک جانکاری کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس کیمپ میں اینٹی کرپشن بیورو کے افسران جن میں "سی پی او" محمد عامر المانسور، ڈی ایس پی اشوک شرما، شامل ہوئے۔

منڈی میں اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے بیداری کیمپ کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2023, 12:39 PM IST

منڈی میں اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے بیداری کیمپ کا اہتمام

منڈی: مرکز کھ زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل کمپلیکس منڈی میں اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے ویجیلنس بیداری ہفتہ کے تحت ایک جانکاری کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس کیمپ میں اینٹی کرپشن بیورو کے آفسران جن میں 'سی پی او' محمد عامر المانسور، ڈی ایس پی اشوک شرما شامل ہوئے۔ ان کے علاوہ اس موقعے پر اے سی ڈی پونچھ عابد شاہ، تحصیلدار منڈی شہزاد خان، بلاک ڈیویلپمنٹ آفیسر منڈی خلیل احمد بانڈے کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے افسران و ملازمین موجود رہے۔ جب کہ منڈی تحصیل کے مختلف مقامات سے عوامی نمائیندگان نے بھی جانکاری کیمپ میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس حوالے مزید جانکاری دیتے ہوئے بلاک ڈیویلپمنٹ آفیسر منڈی خلیل احمد بانڈے نے کہا کہ اس وقت سماج میں رشوت خوری بہت تیزی پھیل رہی جس کو دیکھتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو کے زیر اہتمام جانکاری کیمپ منعقد کیا گیا ہے جس کا اہم مقصد تمام لوگوں کو رشوت خوری سے بچنے و سماج سے رشوت خوری کو جڑ سے ختم کرنے کے حوالے سے اہم جانکاری فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Advisor Bhatnagar Visited Handwara لفٹنٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ہندوارہ دورہ کیا

اسی سلسلہ میں اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے تیس تاریخ سے وجیلنس بیداری ہفتہ کا آغاز کیا گیا ہے جو کہ پانچ نومبر تک جاری رہے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ منعقدہ جانکاری کیمپ سے علاقہ کے لوگ مستفید ہوں گے اور اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے سماج میں تیزی سے پھیل رہی رشوت خوری کو ختم کرنے اور سرکار کی رشوت کے خلاف جاری مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا اہم رول ادا کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.