سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست بھر میں گزشتہ تین سالوں سے اب تک ساتھ سو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
وادی کے جنوبی اضلاع سے دن بدن نوجوان عکسری تنظیموں میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، جن کی تصاویر آئے دن سوشل میڈیا پر وائرل ہو تی رہتی ہیں۔
اب تک تقریباً پندرہ نوجوانوں نے مختلف عکسری تنظیموں میں شمولیت اختیار کی ہے۔
آج پلوامہ میں کسبہ یار کے یاسر احمد پرے ولد غلام محمد پرے اے کے 47 رائفل کے ساتھ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
وہی پولیس دعوی کررہی ہے کہ دس نوجوان اب تک مرکزی دھارے میں واپس آئے ہیں۔