ترال کا املر گاؤں ریڈزون قرار دیا گیا - صورتحال کا جائزہ
سب ڈسٹرکٹ ترال میں کورونا وائرس کا دوسرا کیس سامنے آنے کے بعد پورے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ترال کا املر گاؤں ریڈزون قرار دیا گیا
گزشتہ شام املر ترال میں ایک پولیس اہلکار کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پورے گاؤں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے جبکہ نزدیکی دیہات چندریگام، لاڈی یار، پوشہ ون اور ہاری باتی پورہ کو بفر زون قراد دیا گیا ہے۔
ایڈشینل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے گاؤں کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا۔
متاثرہ شخص کے رابطے میں آئے چالیس سے زائد افراد کو قرنطینہ میں لیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے ہیلتھ، محکمہ دہی ترقی تشکیل دی گئی ہیں۔
میونسپل کمیٹی ترال کے ملازمین نے پورے گاؤں میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا تاکہ صفائی ستھرائی معیار برقرار رکھا جائے۔
اس موقع پر بلاک آفس ڈاڈسرہ کے عہدیداروں نے فاروق احمد کی قیادت میں مفت ماسک تقسیمِ کیے جس کے دوران میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پرمجییت سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گاؤں کو ریڈ زون قرار دیے جانے کے بعد ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔