ETV Bharat / state

Pulwama Consumer Affairs ضلع پلوامہ میں محکمہ امور صارفین پر دھاندلی کا الزام

پلوامہ کے کاکاپورہ علاقہ سے متعلق ایک شخص نے الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ کے ٹی ایس او آفس میں انکم سرٹیفکیٹ مانگا جارہا ہے جب کہ جسمانی طور پر کمزور افراد کو ان چیزوں کی ضرورت نہیں پڑتی۔ جواب میں محکمہ امور صارفین کے ڈائریکٹر نے صفائی دی ہے کہ محکمہ کے مراکز 100 فیصد آدھار کے ساتھ منسلک ہیں لہٰذا اس میں دھاندلی کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے۔ Consumer Affairs Department in Pulwama

Pulwama Consumer Affairs
Pulwama Consumer Affairs
author img

By

Published : Nov 7, 2022, 1:16 PM IST

Updated : Nov 7, 2022, 2:25 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں انہوں نے محکمہ امور صارفین پر کئی الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاکاپورہ علاقے میں محکمہ کے ٹی ایس او آفس میں ان سے انکم سرٹیفکیٹ مانگا جارہا ہے جب کہ جسمانی طور پر کمزور افراد کو ان چیزوں کی ضرورت نہیں پڑتی۔ جب کہ ٹی ایس او آفس کی جانب سے ای ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے انہیں انکم سرٹیفکیٹ مانگا جاتا ہے۔ اس شخص نے اس محکمہ پر کئی سارے دیگر الزامات بھی عائد کیے ہیں۔ Allegations on Consumer Affairs Department in Pulwama District

ضلع پلوامہ میں محکمہ امور صارفین پر الزام

یہ بھی پڑھیں:

بیکری مالکان کا محکمہ امور صارفین و تقسیم کاری پر ہراسانی کا الزام

محکمہ امور صارفین نے سوشل میڈیا پر اس وائرل ہونے والے ویڈیو کی تردید کی ہے۔ ان سبھی الزمات کو محکمہ امور صارفین کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افیئرز پلوامہ شیخ عنایت اللہ نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً دو ماہ قبل محکمہ امور صارفین نے RCM نامی ویب پورٹل لانچ کیا ہے جس میں انکم ظاہر کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی محکمہ امور صارفین کے مراکز 100 فیصد آدھار کے ساتھ منسلک ہیں لہٰذا اس میں دھاندلی کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے۔

Last Updated : Nov 7, 2022, 2:25 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.