ETV Bharat / state

All party Dharna concluded in jammu جموں میں مختلف سیاسی جماعتوں کا بی جے پی کے خلاف احتجاج - ضلع جموں کے مہاراجہ ہری سنگھ پارک

جموں کے مہاراجہ ہری سنگھ پارک میں ریاست کی اپوزیشن جماعتوں کے رہنما اور کارکنان نے بی جے پی کے خلاف احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت سے جموں و کشمیر کو بہت نقصان پہنچا ہے۔

جموں میں مختلف سیاسی جماعتوں کا بی جے پی کے خلاف احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2023, 11:57 AM IST

جموں میں مختلف سیاسی جماعتوں کا بی جے پی کے خلاف احتجاج

جموں: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع جموں کے مہاراجہ ہری سنگھ پارک میں ریاست کی اپوزیشن جماعتوں کے رہنما اور کارکنان بی جے پی کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت سے جموں و کشمیر کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ عام لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا لیکن تاہم نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی احتجاجی مظاہرے میں نہیں پہنچی۔ ریاستی کانگریس صدر وقار رسول وانی، سینئر کانگریس لیڈر رمن بھلا اور دیگر پارٹیوں کے لیڈران اس احتجاج کا حصہ بنے۔ قابل ذکر ہے کہ تین اکتوبر کو فاروق عبداللہ کی قیادت میں جموں شہر میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں احتجاج کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم آج کے اس احتجاجی میں فاروق اور محبوبہ کے نہ آنے سے الجھن کی صورت حال پیدا ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: Awareness camp for farmers بارہمولہ میں کسانوں کیلئے بیداری پروگرام

اپوزیشن جماعتوں کا الزام ہے کہ بی جے پی حکومت زمینی سطح پر حالات کو جان رہی ہے اور اسی لیے وہ جان بوجھ کر انتخابات کو ملتوی کر رہی ہے۔ اب کارگل انتخابات کے نتائج سے ساری صورت حال واضح ہو گئی ہے۔ جموں و کشمیر کے شہریوں کو ایک مقبول منتخب حکومت سے محروم کیا جا رہا ہے۔ اگر حکومت مرکزی اور ریاستی سطح پر جموں و کشمیر میں حالات نارمل ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے تو انتخابات کے وقت حالات کو خراب کیوں دکھایا جا رہا ہے۔ ان باتوں کا اظہار کانگریس کے سئنر لیڈر وقار رسول وانی نے کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.