ETV Bharat / state

بی جے پی، آر ایس ایس سمیت سبھی ریاست کی بحالی چاہتے ہیں: آزاد - ریاست جموں و کشمیر کی شناخت ختم

غلام نبی آزاد نے کہا کہ جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں ریاستی درجے کی واپسی کا مطالبہ کر رہی ہیں اور اس کے لئے پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہر لڑائی کی ضرورت ہے۔

بی جے پی، آر ایس ایس سمیت سبھی ریاست کی بحالی چاہتے ہیں: آزاد

author img

By

Published : Feb 28, 2021, 11:48 AM IST

کانگریس کے سینیئر رہنما اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے کہا کہ ریاستی درجہ چھین کر صدیوں پرانی ریاست جموں و کشمیر کی شناخت ختم کی گئی ہے۔

بی جے پی، آر ایس ایس سمیت سبھی ریاست کی بحالی چاہتے ہیں: آزاد

پارلیمان کے ایوان بالا راجیہ سبھا سے حال ہی میں سبکدوش ہونے والے آزاد نے یہ باتیں ہفتے کو جموں میں گاندھی گلوبل فیملی کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'کئی سینکڑوں برسوں کے بعد اب جموں و کشمیر ایک ریاست بھی نہیں رہی ہے۔ ہماری پہچان ختم ہو چکی ہے۔ ایسا کوئی نہیں تھا جو جموں و کشمیر کو نہیں جانتا تھا لیکن آج ہمارے پاس وہ شناخت نہیں ہے۔ ہمیں ایک ضلع جیسا درجہ دیا گیا ہے'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کے باہر ہماری یہ لڑائی جاری رہے گی کہ ہمیں ہمارا ریاستی درجہ واپس دے دیا جائے۔ جموں و کشمیر کا ہر ایک لیڈر چاہے وہ کانگریس، نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، بی جے پی یا آر ایس ایس کا ہی کیوں نہ ہو، وہ ریاستی درجے کی واپسی چاہتا ہے۔ اگر کسی لیڈر میں جرأت ہے کہ تو وہ کل بیان جاری کرے کہ ہمیں ریاستی درجہ نہیں چاہیے۔ ایسا کوئی لیڈر نہیں ہے۔ سب جماعتیں ریاستی درجے کی واپسی چاہتی ہیں'۔

آزاد نے کہا کہ ریاستی درجے کی واپسی کے لئے ایک لڑائی لڑنے کی ضرورت ہے۔ کانگریس کو مضبوط بنانے کے لئے بھی ایک اور لڑائی لڑنے کی ضرورت ہے۔'

انہوں نے کہا: 'یہ لڑائی ہم نے لڑنی ہے۔ جموں و کشمیر میں ہمارے ساتھی پارلیمنٹ میں لڑیں گے۔ ہمیں کانگریس کو مضبوط کرنے کے لئے دیش میں بھی لڑائی لڑنی ہے'۔

غلام نبی آزاد نے پانچ اگست 2019 کے اقدامات پر کہا: 'ہم سب کو بکھیر دیا گیا ہے۔ ریاست کے حصے کئے گئے ہیں۔ کوئی ٹکڑا ادھر گرا تو کوئی اُدھر گرا۔ میں آج صبح اپنے ساتھیوں کو بتا رہا تھا کہ یہاں ہریانہ، پنجاب یا اترپردیش، آندھرا پردیش اور مہاراشٹر کی طرح زمین نہیں ہے۔ ہماری ریاست صرف پہاڑوں اور جنگلوں سے بنی ہوئی ہے۔ اب جو 15 سے 20 فیصد زمین بچی ہے اس میں ہمارے شہر اور دیہات آباد ہیں'۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'جموں میں آر ایس پورہ میں کھیتی ہوتی ہے جموں میں اور کہیں کھیتی نہیں ہوتی ہے۔ ہمارے پاس کارخانے نہیں ہیں۔ جو کارخانے جموں، کٹھوعہ اور سانبہ میں تھے، جن کی وجہ سے ہمارے نوجوان اپنی روزی روٹی کماتے تھے، وہ بند ہو چکے ہیں'۔

آزاد نے جموں و کشمیر میں ٹول پلازوں کی مبینہ بھرپور پر کہا: 'تیس سال سے دو وقت کی روٹی کے لئے پیسے نہیں ہیں۔ ہمارے پاس ایک ٹول پلازہ تھا لیکن آج پٹھانکوٹ سے لے کر کشمیر تک پانچ ٹول پلازے ہیں۔ کہاں سے لائیں گے وہ ٹول ٹیکس؟'

انہوں نے کہا: 'ہمارے ہاں ہائوس ٹیکس نہیں تھا لیکن وہ ٹیکس بھی لگا دیا گیا۔ اب لوگوں کے پاس صرف کپڑے بچے ہیں لیکن ان کے شاید خریدار نہیں ملیں گے کیونکہ ہم الگ طرح کے کپڑے پہنتے ہیں'۔

بتادیں کہ سینیئر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد جمعے کو جموں پہنچے تھے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

غلام نبی آزاد ایوان بالا میں حزب اختلاف کے رہنما تھے۔ اگرچہ کانگریس پارٹی نے یہ نہیں کہا ہے کہ آزاد کو دوبارہ راجیہ سبھا کا رکن بننے کا موقع دیا جائے گا یا نہیں لیکن جذباتی الوداعی تقریر سے اخذ کیا جا رہا ہے کہ اُن کو دوبارہ منتخب کیا جانا مشکل ہے۔

اڑتالیس برسوں سے کانگریس سے جڑے غلام نبی آزاد کم از کم چار دہائیوں تک گاندھی خاندان کے بہت قریب رہے۔ وہ پارٹی کا ایک ایسا 'مسلمان' چہرہ تھا جس کو وہ ہندو اکثریتی علاقوں میں بھی انتخابی مہم کے لیے استعمال کرتی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.