ETV Bharat / state

علی محمد ساگر نے پارٹی صدر سے ملاقات کی

نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے اپنی رہائی کے بعد پارٹی صدر اور رکن پارلیمان ڈاکڑ فاروق عبداللہ سے ان کی رہائش گاہ واقع گپکار سرینگر میں ملاقات کی۔

author img

By

Published : Jun 18, 2020, 7:03 PM IST

اپنی رہائی کے بعد علی محد ساگر نے کی پارٹی صدر سے ملاقات

زائد از 10 ماہ بعد علی محمد ساگر کی یہ پارٹی صدر کے ساتھ پہلی ملاقات تھی۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے ساگر نے کہا کہ یہ غیر رسمی ملاقات تھی، جس میں ایک دوسرے کی خیروعافیت پوچھنے کے سوا، کسی بھی سیاسی پہلو یا تنظیمی امور پر بات نہیں ہوئی۔

تاہم انہوں نے کہا کہ آئندہ وقت میں وادی کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر معاملات پر غوروخوض کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ این سی کے سینئر رہنما اور پارٹی کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر پرعائد پی ایس اے ختم کر کے گزشتہ روز ان کی رہائی عمل میں لائی گئی ہے۔

دریں اثنا آج پی ڈی پی کے سینئر رہنما نعیم اختر اور این سی کے ہلال لون پر عائد پی ایس اے کو منسوخ کیا گیا۔ توقع کی جاتی ہے کہ ان کی رہائی بھی جلد عمل میں لائی جائے گی۔

تاہم پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی گزشتہ سال اگست سے پی ایس اے کے تحت سرکاری رہائش گاہ واقع گپکار روڈ سرینگر میں مسلسل نظر بند ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.