برف اور سخت ترین سردی کے باوجود یوم جمہوریہ کی تقریبات کے سلسلے میں آج ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اننت ناگ میں فل ڈریس ریہرسل کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی اننت ناگ غلام حسن شیخ نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔
پریڈ میں جموں کشمیر پولیس، سی آر پی ایف و فائر اینڈ ایمرجینسی کے دستوں نے حصہ لیا۔جبکہ اس موقع پر ایک کلچرل پروگرام کا بھی اہتمام ہوا۔
ادھر ضلع کے دیگر تحصیل صدر مقامات و سب ڈویژنوں پر بھی فل ڈریس ریہرسل کی تقریبات منعقد ہوئیں۔
واضح رہے کہ بھاری برفباری کی وجہ سے امسال اننت ناگ بائیز ڈگری کالج کے بجائے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اننت ناگ میں یوم جمہوریہ کی تقریبات منعقد کی جائے گی۔