رامبن میں منعقد پروگرام میں متعدد علاقوں سے آئے زمینداروں کو وزیراعظم کی جانب سے جاری کی گئی اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔
اس پروگرام میں محمکہ ایگریکلچر کے سب ڈسٹرکٹ آفیسر ایم جی سنگھ کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔
پروگرام کے اختتام پر ایم جی سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم آنے والے دنوں میں تحصیل سطح پر زمینداروں کو جانکاری فراہم کریں گے تاکہ زمیندار ان اسکیموں سے فائدہ حاصل کر سکیں'۔