ETV Bharat / state

زوجیلا سرنگ کی تعمیر: بغیر اجازت 300 سے زائد درختوں کی کٹائی

author img

By

Published : Jan 21, 2021, 8:18 PM IST

زوجیلا ٹنل تعمیر کرنے والی کمپنی نے محکمہ جنگلات کی اجازت کے بغیر 300 سے زائد ‘درختوں’ کی بے دریغ کٹائی کر کے سرنگ تعمیر کر رہی ہے۔

زوجیلا ٹنل کی تعمیر: بغیراجازت 300 سے زائد درختوں کی کٹائی

میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ نامی کمپنی جو 14.5 کلومیٹر لمبی زوجیلا ٹنل کی تعمیر کرنے جارہی ہے، بغیر کسی اجازت نامہ کے 338 درخت کاٹ ڈالے ہیں۔ کاٹے گئے درخت سڑک کے کنارے پڑے ہوئے ہیں۔ اس معاملے میں محکمہ جنگلات کے اہلکار نے ڈویژنل فارسٹ آفیسر گاندربل کو ایک تحریری رپورٹ پیش کی ہے تاکہ قانون کے مطابق تعمیراتی کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے۔'

فارسٹ آفیسر سونمرگ عبدالغنی نے کہا کہ نلہ گراٹھ کے جنگلاتی علاقے سے گزرنے والی سڑک میں آنے والے لگ بھگ 300 درختوں کو نشان زد کیا تھا جنہیں محکمہ جنگلات نے کاٹنا تھا۔ ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ ہماری اجازت لئے بغیر میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ کمپنی نے 338 درخت کاٹ ڈالے ہیں۔

اس بات کی جانکاری فارسٹ آفیسر سونمرگ عبدالغنی نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ ایجنسی چاہتی ہے کہ اس کام میں رکاوٹ پیدا کرنے والے درخت کاٹ دیئے جائیں تو سڑک یا سرنگ کی تعمیر میں شامل کوئی بھی ایجنسی یا کمپنی محکمہ جنگلات کے سامنے ایک مخصوص رقم جمع کرائے گی۔ لیکن میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ نامی کمپنی نے تمام قوانین کی خلاف ورزی کی اور سب کچھ خود ہی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ' اس کی رپورٹ مرتب کرکے ہم نے ڈویژنل فارسٹ آفیسر گاندربل کو پیش کی ہے تاکہ تعمیراتی کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ،واضع رہے کہ میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ کو اس منصوبے کے لئے سب سے کم بولی دہندہ کے طور پر سامنے آنے کے بعد زوجیلا سرنگ تعمیر کرنے کا ٹھیکہ ملا ہے۔

واضح رہے کہ زوجیلا سرنگ کا مقصد کشمیر اور لداخ خطے کے مابین سال کے بارہ مہینوں سڑک کا رابطہ قائم کرنا ہے۔ اس منصوبے کی تخمینہ پر 4،509 کروڑ لاگت روپے آئے گئے۔

جب اس بارے میں نمائندے نے ڈی ایف او گاندربل سے رابطہ کیا تو میر اویس نے بتایا کہ انہوں نے حقائق کا پتہ لگانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اگر کچھ خلاف ورزی ہوئی ہے تو ہم تعمیراتی کمپنی سے کاٹے گئے درختوں کی قیمت وصول کریں گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.