جموں و کشمیر ایڈووکیٹ جنرل ڈی سی رینا اور جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے لاء افسروں نے جے کے ریلیف فنڈ کے لیے 5 لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے۔
ڈی سی رینا اور جموں کشمیر ہائی کورٹ کی جموں اور سرینگر شاخوں کے لاء افسروں نے کوروناوائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے جے اینڈ کے ریلیف فنڈ کیلئے 5 لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے۔ ایک مکتوب میں ایڈووکیٹ جنرل نے کہا ہے کہ ' یہ رقم انتظامیہ کی طرف سے کووڈ 19 ریلیف کے تحت کئے جا رہے کام میں استعمال کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر یریش چندر مرمو نے اگلے ایک برس کے لیے اپنی تنخواہ کا 30 فیصد کووڈ 19 کے پھیلاؤ کے خلاف جنگ کے لئے دینے کا اعلان کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا تھا کہ' مہلک وائرس سے لڑنے کے لیے اجتماعی کوشش لازمی ہے اور بحیثیت شہری ہماری ذمہ داری ہے کہ وہ مشکل ترین حالات سے نمٹنے کے لیے اپنی طرف سے کچھ عطیہ کریں۔'