ETV Bharat / state

Recruitment Powers In JK خود مختاری کے بعد سکمز صورہ کے راست بھرتی کے اختیارات بھی چھین گئے - راست بھرتی کے اختیارات بھی چھین گئے

شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی خود مختاری ختم کرنے کے بعد جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایک اہم فیصلے کے تحت سکمز صورہ اور سکمز بمنہ میں براہ راست بھرتی کے اختیارات کو بھی ختم کردیا ہے۔

خود مختاری کے بعد سکمز صورہ کے راست بھرتی کے اختیارات بھی چھین گئے

author img

By

Published : Jul 11, 2023, 7:03 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایک اہم فیصلے کے تحت سکمز صورہ اور سکمز بمنہ میں براہ راست بھرتی کے اختیارات کو بھی ختم کیے ہیں ایسے میں دونوں اسپتالوں میں تمام گزیٹڈ آسامیاں راست کوٹے کے تحت جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پرُ کی جائیں گی۔ منگل کو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی) کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق سکمز صورہ اور بمنہ کی تمام گزٹیڈ فیکلٹی کی آسامیوں کی بھرتیاں جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کے ذریعے عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی سیکرٹری جی اے ڈی صہیب محمد نائیکو کی جانب سے جاری کئے گئے اس حکم نامے میں مزید محکمہ کے حوالہ نمبر GAD(Adm)S1/2020-IV بتاریخ 15.01.2021 کے تسلسل میں ہے جس کے تحت درجہ چہارم اسامیوں کو پرُ کرنے کی خاطر جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ کو مشورہ دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ رواں برس کے فروری مہینے میں شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ کی خود مختاری ختم کر دی گئی ہے۔ سکمز صورہ کی انتظامیہ محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے زیر نگرانی اب کام کررہا ہے۔جس کے مطابق تمام معاملات، تجاویز اور فائلز کی منظوری وغیرہ کے لیے محکمہ صحت اور طبی تعلیم ہی مجاز اتھارٹی ہے۔

سکمز صورہ جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کا واحد میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ہے۔جس کی سربراہی ایک ڈائریکٹر کرتے ہیں، جو حکومت کے سابق سیکریٹری بھی ہیں۔ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سکمز صورہ کی گورننگ باڈی کے چیئرپرسن ہیں۔جو نیم خودمختار سپر اسپیشلٹی ہسپتال اور ڈیمڈ یونیورسٹی کے لیے کابینہ کا کردار ادا کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:No Shortage Of Petrol And Essential Commodities کشمیر میں پیٹرول اور دیگر اشیائے ضروریہ کی کوئی قلت نہیں: صوبائی کمشنر

خیال رہے کہ شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے زیر نگرانی مرکزی ہسپتال کے علاوہ انسٹی ٹیوٹ میں اسٹیٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ، میٹرنٹی ہسپتال، نرسنگ کالج، پیرا میڈیکل کالج اور ایک منسلک میڈیکل کالج اور ہسپتال شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 2019میں مرکزی سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر میں دفعہ 370کی منسوخی کے بعد کئی قانونی میں تبدیلیاں لائی گئیں۔ متعدد ادارے ضم کیے گئے قرار دیے گئے جبکہ کئی اداروں کے نام تبدیل کر دیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.