ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: سی ایم او باںڈی پورہ نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا - ضلع ہسپتال باںڈی پورہ

خبریں آ رہی تھی کہ ضلع ہسپتال باںڈی پورہ کے چند ہیلتھ ورکرس کوڈ ویکسین لینے سے کترا رہے ہیں جس کے بعد سی ایم او باںڈی پورہ نے خود آگے بڑھ کرٹیکہ لگوایا۔

author img

By

Published : Jan 22, 2021, 10:05 PM IST

ضلع ہسپتال باںڈی پورہ میں اکیس جنوری سے کووڈ ویکسینیشن کا عمل شروع ہو گیا۔ اگرچہ ابتدا میں میڈیکل سپرٹنڈنٹ ضلع ہسپتال باںڈی پورہ اور دیگر کئی سینئر ڈاکٹرز نے ویکسین لے لیا ہے۔

تاہم یہ اطلاع بھی آئی تھی کہ یہاں پر کئی ہیلتھ ورکرس یہ ویکسین لینے سے کترا رہے ہیں اور انہوں نے ٹیکہ لگوانے سے انکار کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں سی ایم او باںڈی پورہ نے آج صبح ہسپتال پہنچ کر ویکسین لگوایا اور تمام ہیلتھ ورکرس کو ویکسین لینے کی صلاح دیتے ہوئے خود کو کورونا سے محفوظ رکھنے کی اپیل کی۔

ہیلتھ ورکرس کی جانب سے ویکسین لینے سے انکار کرنے کے سوال پر سی ایم او باںڈی پورہ نے کہا کہ شروعات میں ہر نئی جیز کے متعلق خدشات پائے جاتے ہیں۔ تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ چند دنوں میں سبھی ہیلتھ ورکرس ویکسینیشن سے استفادہ کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.