جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ضلع انتظامیہ کی جانب عید میلادالنبی کی آمد کے پیش نظر تمام تر تیاریاں شروع کی گئیں ہیں۔
اس ضمن میں ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے صحت، خوراک، بجلی، جل شکتی و دیگر محکمہ کے اعلیٰ عہدیداروں کو متعدد ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام درگاہوں ،خانقاہوں، مساجد اور دیگر مذہبی مقامات پر زائریں کی سہولت کے لئے متعدد اقدامات کریں۔ تاکہ زائرین کو کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔ وہیں کووڈ19 پروٹوکول کی پاسداری کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ولی محمد وانی نے کہا کہ 'ان متبرک عیام کو مدنظر رکھتے ہوئے، چاول، چینی رسوئی گیس و دیگر غذائی اجناس کی معقول فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے معمول کے مطابق مارکیٹ چیکنگ کی جا رہی ہے۔ تاکہ صارفین کو معیاری اور مناسب قیمتوں پر اشیاء خورنی کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ اننت ناگ میں موجود سب سے بڑے درگاہوں میں شامل کھرم حضرت بل، کعبہ مرگ، بابا حیدر ریشی و دیگر کئی درگاہوں پر زائرین کی سہولت کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔