ETV Bharat / state

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انتظامیہ متحرک - غیر قانونی تجاوزات

اننت ناگ میں کئی ڈھانچے منہدم وادی میں خود غرض عناصر نے موجودہ حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ضلع اننت ناگ کے مختلف مقامات خاص کر سرینگر جموں قومی شاہراہ کے قریب نا جائز تجاوزات کھڑا کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انتظامیہ متحرک

author img

By

Published : Jul 16, 2020, 9:46 PM IST

ناجائز تعمیرات کے سلسلہ کو روکنے کے لئے ضلع انتظامیہ متحرک ہوئی اور ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ،کے کے سدھا کی ہدایت پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس کی صدارت سب ڈویژنل مجسٹریٹ کر رہے تھے۔

مذکورہ ٹیم نے اُرنہال جموں سرینگر قومی شاہراہ کے متصل غیر قانونی زیر تعمیر عمارت کو منہدم کیا۔

انتظامیہ کے مطابق یہ مہم آگے بھی جاری رہے گی قابلِ ذکر ہے کہ وادی میں نا مساعد حالات کے دوران خود غرض عناصر اور لینڈ مافیا حالات کی آڈ میں غیر قانونی تجاوزات کھڑے کر رہے ہیں۔

اسی طرح کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کے دوران ایسے عناصر سرگرم عمل ہیں جس دوران انہوں نے اننت ناگ کے مختلف مقامات خاص کر نیشنل ہائی وے پر ناجائز طریقہ سے عمارتیں کھڑا کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.