جموں و کشمیر میں نئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں انتظامی کونسل کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں تعمیراتی لحاظ سے چار فیصلے لیے گئے،۔
یہ منوج سنہا کی صدارت میں پہلی انتظامی کونسل کی میٹنگ ہے۔ ان فیصلوں میں کشمیر اور پیر پنجال کو ضلع شوپیاں سے جوڑنے والی تاریخی مغل روڈ کی تعمیر کے علاوہ تین مزید فیصلے لیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ چار پاسکو عدالتوں کا ایک کورٹ ضلع ریاسی سے رامبن منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
مغل روڈ کی اپ گریڈیشن اور بہتری کو منظوری
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کی حفاظت اور انکے خلاف ہونے والے جرائم میں میوثر اور تیزی سے انصاف دلانے کے لیے رامبن میں فاسٹ ٹریک پاسکو عدالت قائم کی جائے گی۔
انتظامی کونسل نے ایک اہم فیصلے لیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نونگری گاؤں میں 99 کنال اراضی محکمہ تعلیم کو منتقل کیا گیا ہے جہاں جواہر نوودیا ودیالیا تعمیر کیا جائے گا تاکہ علاقے کے بچوں جدید تعلیم کے نور سے آراستہ ہو سکے۔
کونسل میں ضلع بڈگام کے خاگ میں دو کنال اراضی محکمہ صحت کو منتقل کرنے کا فیلصے لیا گیا ہے جہاں ماڈل رورل ریسرچ یونٹ قایم کیا جائے گا تاکہ علاقے کے لوگوں کو جدید طبی سہولیات دستیاب رہے۔
انتظامی کونسل نے ایک اور فیلصے لیتے ہوئے جموں و کشمیر ایگریکلچر پروڈوس اور لویو سٹاک مارکیٹنگ ڈرافٹ بل کو منظوری دی گئی ہے۔
کونسل کا کہنا ہے کہ اس بل کی منظوری سے نیشنل ایگریکلچر مارکیٹ میں جموں و کشمیر میں پیدا ہونے والے زراعت کی خرید و فروخت ای-مارکیٹنگ کے ذریعے ہوسکے تاکہ کسان اپنا مال سیدھے مارکٹ میں بھیج سکے۔