ETV Bharat / state

ADC tral Chairs Awami Darbar : چھترگام، ترال میں منعقد ہوا عوامی دربار

سب ضلع ترال کے چھترگام علاقے میں منعقدہ عوامی دربار میں عوامی وفود نے لوگوں کو درپیش مسائل کو حکام کی نوٹس میں لایا۔ Awami Darbar held at chattergam tral

Chattergam Tral Awami Darbar
Chattergam Tral Awami Darbar
author img

By

Published : Mar 8, 2023, 7:53 PM IST

چھترگام، ترال میں منعقد ہوا عوامی دربار

پلوامہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) ترال، شبیر احمد رینہ، نے بدھ کو سب ضلع کے چھترگام علاقے میں منعقدہ عوامی دربار کی صدارت کی۔ اے ڈی سی نے عوامی دربار میں دیگر سیکٹرورل افسران کے ساتھ عوامی رابطہ پروگرام کی نگرانی کی۔ عوامی دربار میں سڑکوں، واٹر سپلائی اور ٹرانسپورٹ سروسز وغیرہ سے متعلق منصوبوں کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہوئیں۔

عوامی شکایات سننے کے بعد اے ڈی سی ترال نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنائیں اور آؤٹ ریچ پروگرام کے دوران موصول ہونے والی شکایات کو جلد از جلد دور کریں۔ مزید یہ کہ تمام متعلقہ محکموں کو تاکید کی گئی کہ عوام کی جانب سے موصول ہونے والے چھوٹے مسائل کو موقع پر ہی حل کیا جائے۔ مزید یکہ، ریونیو حکام اور دیگر متعلقہ محکموں سے کہا گیا کہ وہ مل کر کام کریں اور حکومتی اداروں، اسکیمز کے مناسب استعمال کو یقینی بنائیں۔

عوامی دربار میں بتایا گیا کہ چھترگام کے لیے تقریباً 6.70 کروڑ کا ایک پروجیکٹ حکومت کو پیش کیا گیا ہے۔ جبکہ نبارڈ (NABARD) کے تحت دیور سے چھترگام تک سڑک کی اپگریڈیشن کے لیے بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔ عوامی دربار کے دوران یہ بھی بتایا کہ محکمہ زراعت نے پہلے ہی مذکورہ علاقے میں ایک آگاہی پروگرام منعقد کیا تھا لیکن اس علاقے میں سبزیوں کا احاطہ کم ہونے کی وجہ سے انہیں دوسرا پروگرام منعقد کرنے کو کہا گیا۔ پروگرام میں پی آر آئیز نے بھی شرکت کی اور انتظامیہ کی طرف سے وقتاً فوقتاً کئے جانے والے ترقیاتی اور دیگر کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: Karmulla Tral Awami Darbar: کارمولہ ترال میں عوامی دربار منعقد

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے ڈی سی ترال، شبیر احمد رینہ، نے بتایا کہ ’’عوامی دربار کا مقصد یہ ہے کہ عوام کو گھر کی دہلیز پر حکومت فراہم ہو سکے۔‘‘ انہوں نے چھترگام میں مسجد اور مقبرے کی اراضی کی بھی دیوار بندی اور ان املاک کو محفوظ رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.