ETV Bharat / state

محکمہ پی ایچ ای کی ناقص کارکردگی سے عوام پریشان

author img

By

Published : May 15, 2020, 6:08 PM IST

لوگوں نے کہا کہ 'اگر اس دور میں بھی پانی نہیں دیا جائے گا تو پھر وہ کون سا دور ہوگا جس میں اس علاقے کے عوام کو پانی فراہم کیا جائے گا۔'

رمضان المبارک میں عوام محکمہ پی ایچ ای کی ناقص کارکردگی سے پریشان

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ تحصیل حویلی کے گاؤں میدانا اور نابنا کے عوام محکمہ پی ایچ ای کی ناقص کارکردگی سے سخت پریشان ہیں۔

رمضان المبارک کے مہینے میں بھی ایک طرف لوگوں کو پانی کے قطرے قطرے کو ترسنا پڑ رہا ہے۔ اور دوسری جانب یہاں نابنا مڈل اسکول کے پیچھے بنے ٹینک میں پانی بھر جانے سے بہت سارا پانی ضائع ہوتا ہے۔

اس سلسلے میں مقامی سرپنچ امجد حسین نے کہا کہ یہاں محکمہ کے مطابق یہ جگہ سرکاری ہے جہاں ٹنل بنا دیا گیا ہے۔ یہاں کوئی بھی دیکھنے تک بھی نہیں آتا ہے۔ ٹینک کے آگے نالی بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے سارا پانی زمین میں آتا ہے اور پانی یہاں ضائع ہو جاتا ہے۔ آگے اس پر سپلائی لینے والے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترستے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں کوئی محکمہ کا فرد تعینات کیا جائے جو ٹینک بھر جانے پر پانی بند کردے تاکہ یہ پانی لوگوں کے گھروں تک پہنچ سکے۔

اس کے علاوہ مقامی باشندے خلیل احمد نے کہا کہ تقریبا 400 افراد پر مشتمل یہ وارڈ پانی سے محروم ہے۔ ادھر لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ گھروں میں ہی رہنے پر مجبور ہیں ۔ ادھر پانی کی وجہ سے پریشان ہیں گرمیوں، بارشوں اور اندھیری رات میں بھی دور دور سے پانی لانا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان میں بھی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ یہاں تک کہ افطار کے وقت بھی پانی میسر نہیں ہوتا ہے۔

لوگوں نے کہا اگر اس دور میں بھی پانی نہیں دیا جائے گا پھر وہ کون سا دور ہوگا جس میں اس علاقے کے عوام کو پانی فراہم کیا جائے گا۔ عوام نے محکمہ سے سخت نارضگی کا اظہار کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ تحصیل حویلی کے میدانہ ونابنا میں پانی کے بحران کو ختم کرنے کے لئے محکمہ صحت عامہ کو ہدایات جاری کریں تاکہ یہاں کہ عوام کو پانی فراہم کیا جائے ۔

:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.