اننت ناگ ضلع ترقیاتی کمشنر کے سدھا نے ایس ایس پی سندیپ چودھری کے ہمراہ شانگس برہ، ڈیٹھو، چھترگل اور اچھہ بل کی پنچایتوں کا دورہ کیا اور رضاکارانہ طور پر تیار کی جانے والی سڑکوں کی تعمیر، اسکولوں کی اپ گریڈیشن سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ علاقے کا دورہ کرنے والے افسران نے 2019 کے دوران منعقدہ 'بی 2 وی 1، بی 2 وی 2' میں ہورہے کاموں کا جائزہ لیا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر کے سدھا نے عوام سے کہا کہ وہ بیک ٹو ولیج 3 سے فائدہ اٹھائیں اور ساتھ ہی زراعت، باغبانی، آدھار اندراج، جاب کارڈز کے اندراج، گولڈن ہیلتھ کارڈز، لیبر کارڈز، بڑھاپے کی پنشن، آئی ایس ایس ایس، لاڈلی بیٹی، شادی کی امداد جیسی حکومتی اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں۔
انہوں نے بجلی، پانی، سڑک، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، زراعت، باغبانی، کے سی سی، ہیلتھ کارڈز کے تعلق سے عوام کے مطالبات سے آگاہی حاصل کی۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ عوام اپنے علاقے میں ان ترجیحی کاموں کی نشاندہی کریں جو آئندہ برس کے ضلعی منصوبے کے لیے مختلف مرکزی زیر اہتمام اسکیمز کے تحت آگے بھیجے جاسکتے ہیں اور پی ایم ای جی پی کے تحت کاروبار کے لیے مالی اعانت کے لیے دو تعلیم یافتہ نوجوانوں کی شناخت کریں۔
کمشنر نے مستحق طلبا و طالبات کی نشاندہی کرنے کی بھی تلقین کی تاکہ انھیں مالی امداد، یونیفارم، کتابیں سمیت ضروریات کی دیگر اشیأ فراہم کی جاسکیں۔
اس کے علاوہ کھیل کود میں دلچسپنی لینے والے نوجوانوں کو اسپورٹس کے سامان دیے گئے اور ضرورت مند خواتین میں بھی ضروری اشیأ تقسیم کی گئی۔