ETV Bharat / state

شوپیان میں عسکریت پسند گرفتار - شوپیان کے درگڑھ علاقے میں ناکہ لگایا

ذرائع کے مطابق ہلال احمد نے حالیہ عسکریت پسندی کا راستہ اختیار کر لیا تھا اور وہ عسکریت پسند تنظیم البدر میں شامل ہوا تھا۔

شوپیان میں عسکریت پسند گرفتار
شوپیان میں عسکریت پسند گرفتار
author img

By

Published : Aug 18, 2020, 6:29 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں سکیورٹی فورسز نے ناکہ کے دوران ایک عسکریت پسند کو گرفتار کرلیا ہے۔

فوجی ذرائع کے مطابق فوج کے 44آر آر، سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں وکشمیر پولیس کے اہلکاروں نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران عسکری پسند تنظیم البدر سے وابستہ عسکریت پسند کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کولگام: سی آر پی ایف پارٹی پر فائرنگ، ایک اہکار زخمی

ذرائع نے مزید بتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے مشترکہ طور پر ضلع شوپیان کے درگڑھ علاقے میں ناکہ لگایا تھا جس دوران ایک سرگرم عسکریت پسند جس کی شناخت ہلال احمد شیخ ولد محمد احسن شیخ ساکنہ ملڈیرہ شوپیان کے بطور ہوئی ہے کو گرفتار کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہلال احمد نے حالیہ عسکریت پسندی کا راستہ اختیار کر لیا تھا اور وہ عسکریت پسند تنظیم البدر میں شامل ہوا تھا۔

تاہم پولیس نتے اس حوالے سے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.