ETV Bharat / state

کوکرنگ سڑک حادثہ: مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ - jammu kashmir

کوکرنگ حادثہ میں زخمی ہونے والا ایک اور نوجوان سرینگر کے اسپتال میں دم توڑ بیٹھا، اس کے ساتھ ہی اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد اب دو ہوگئی ہے۔

کوکرنگ سڑک حادثہ: مرنے والوں کی تعداد دو

author img

By

Published : Sep 28, 2020, 11:19 AM IST

وانگام وائلو کوکرناگ میں گذشتہ شام پیش آئے حادثے میں جاوید احمد ولد نظیر احمد ساکینہ بدہاڑ دوران شب زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڈ بیٹھا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شام دیر گئے وانگام کے قریب ماروتی کار زیر نمبر jk01t 7479 اور ایک موٹر سائکل زیر نمبر jk03 7704 کے بیچ زبردست ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے۔

زخمیوں کو فوری طور کوکرناگ کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم دو افراد کو نازک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا۔ جہاں سے سجاد احمد ڈیکا ولد فاروق احمد ساکنہ ڈکسم زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا، جبکہ جاوید احمد ولد نظیر احمد ساکنہ بدہاڈ رات دیر گئے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ اس طرح سے اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔

پولیس نے واقعے کا نوٹس لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.